Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: بھارتی اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج

شائع 23 اگست 2019 06:36pm

oopp

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھارت کی 9 اپوزیشن جماعتوں نے مودی حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہاں کچھ بہت سنگین ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن پارٹیز نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ کشمیر کے سیاسی رہنماوں کی فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ایک بھارتی رکن پارلیمنٹ منوج جھا کا کہنا ہے کہ 'ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا ہوگا کیونکہ جو کشمیر میں ہوا وہ کل تامل ناڈو اور پرسوں بہار اور اتر پردیش میں ہوسکتا ہے'۔

اس کے علاوہ کمیونسٹ رہنما بندرا کارت کا کہنا ہے کہ 'یہ کشمیر میں شروع سے ہی ہے لیکن میڈیا اس کو کور کررہا ہے یا نہیں یہ میں نہیں کہہ سکتی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'تم نے جو چھ آٹھ ہزار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے انہیں رہا کرو، آپ جنواد کی بات کررہے ہیں تو جنواد بندوق کی نوک پر نہیں بنتی ہے'۔

اپوزیشن جماعتوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ طاقت کے نشے میں تمام جمہوری اور اخلاقی قدروں کو روند رہی ہے۔

منوج جھا نے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ایک دن کیلئے اپنی ٹیلیفون لائنز ڈاؤن کردیں اور پھر اگلے دن کہہ کر دکھائیں کہ 'آل اِز ویل'۔۔