Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر: خواتین کے تحفظ کیلئے کمیٹیاں تشکیل

شائع 23 اگست 2019 05:47pm

womenimagee

مقبوضہ کشمیر میں  انتہا پسند نظریئے ہندوتا کے پیروکار بھارتی فوجی اہلکاروں اور افراد سے  کشمیری خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کیلئے اسٹریٹ کی سطح کمیٹیاں تشکیل دینے کا آغاز ہوگیا ہے۔

پہلے بی جے پی کے ایک انتہاپسند رہنما نے تذلیلی ریمارکس دیئے تھے کہ اب ہندو نہ صرف کشمیری لڑکیوں سے شادی کرسکتے ہیں بلکہ وہ وہاں پر زمین خرید کر مستقل سکونت بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

کمیٹی کی جانب سے ایک پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ جب کشمیری پنچائیت کی سطح پر متحد ہوتے ہیں تو کوئی شیطان بھی انکے علاقے میں داخل نہیں ہوسکتا۔ پمفلیٹ میں کشمیریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گلی محلے میں مساجد کو لوگوں سے رابطے کا مسکن بنائیں تاکہ ضرورت کے وقت رابطہ کیا جاسکے۔

SOURCE:KASHMIR MEDIA SERVICE