Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

وقار یونس قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 03:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے، بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست دے دی۔

بورے والا ایکسپریس وقاریونس قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے، ذرائع کے مطابق اس بار نظریں ہیڈ کوچ کیلئے نہیں بلکہ بولنگ کوچ کے عہدے پر ہیں۔

وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وہ آخری مرتبہ مئی دو ہزار چودہ سے اپریل دو ہزار سولہ تک ہیڈ کوچ رہے۔

اس کے علاوہ وہ دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

کوچنگ اسٹاف کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ چھبیس اگست ہے، ورلڈکپ کے بعد پی سی بی نے پورے کوچنگ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا تھا۔