Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

چیف الیکشن کمشنر کا نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار

شائع 23 اگست 2019 03:36pm

ecpimageee

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا،ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے،چیف الیکشن کمشنر کے مطابق نئے ممبران کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر وزارت پارلیمانی امور کو آگاہ کردیا، وفاقی حکومت نے کل ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کی تھی

منیر کاکڑ کو بلوچستان،خالد محمود صدیقی کو ممبر سندھ لگایا گیا تھا۔