Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

بھارتی میڈیا میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنیکی جھوٹی خبریں

شائع 23 اگست 2019 01:25pm

mediaimagee

بھارتی پروپیگینڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی میڈیا صبح سے ہی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں چلاتا رہا لیکن جب ایف اے ٹی ایف یعنی ایشیا پیسیفک گروپ کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوا تو اس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔

بھارت نے ایشیا پیسفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان کے مربوط اقدامات کی وجہ سے بھارت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔