Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

بھارت کو انتہاپسندی پر بلیک لسٹ کرنا چاہیئے، فواد چوہدری

شائع 23 اگست 2019 01:20pm

fawadimagee

پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر فواد چوہدری کا کہنا ہے غیرملکی خبر رساں ادارہ، ایف اے ٹی ایف نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی اختیار ہے، اگر کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے تو وہ بھارت ہے، جہاں حکومت انتہاپسندوں کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر سائنس نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن پاکستانی عوام نے آج تک کبھی انتہاپسندوں کو حکومت کرنے کیلیے منتخب نہیں کیا، پاکستانی عوام نے تو ہمیشہ انتہاپسندی کو مسترد کیا ہے۔