Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت، اراکین برہم

شائع 23 اگست 2019 01:09pm

pppp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اراکین برہم ہوگئے۔

کمیٹی رکن اقبال محمد علی چیئرمین پی سی بی کے اجلاس میں عدم شرکت پراحتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کے اراکین نے برہمی کا اظہار کیا۔

کمیٹی رکن اقبال محمد علی چیئرمین پی سی بی کے اجلاس میں عدم شرکت پر احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا۔

اقبال محمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی آج اجلاس میں کیوں نہیں آئے۔ کمیٹی اراکین اگر کراچی اور کوئٹہ سے آسکتے ہیں تو چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کیوں نہیں۔

من پسند لوگوں کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کیلئے نیا آئین لایا گیا ہے پی سی بی کا نیا آئین جمہوری ہے یا آمرانہ؟ کون بتائے گا۔

کمیٹی اراکین  کا کہنا تھا یہ سب اراکین کی توہین ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے قائمہ کمیٹی کو اہمیت نہیں دی، قائمہ کمیٹی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چئیرمین کیمٹی نے چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی آئندہ اجلاس میں طلبی یقینی بنانے کیلئے سمن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی بی اور ایم ڈی 23 ستمبر کو قائمہ کمیٹی اجلاس میں دوبارہ طلب کر لیے گئے۔