Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

اسپتال کے فضلے سے ڈرنکنگ سٹرا بنانے کا انکشاف

شائع 23 اگست 2019 12:38pm
اسپتال کا فضلا/ فائل فوٹو اسپتال کا فضلا/ فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھرمیں اسپتالوں کے فضلے سے ڈرنکنگ سٹرا، ڈائپرز اور کھلونے بنائے جارہے  ہیں۔ کمیٹی نے معاملے کی وضاحت طلب کرلی۔

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر مشتاق احمد کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکرٹری نے انکشاف کیا ہے کہ اسپتالوں کے فضلے سے ڈرنکنگ سٹرا بن رہے ہیں۔

 سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان میں اسپتال کے فضلے سے ڈرنکنگ سٹرا  بننے کو چیک کرنے کا کوئی طریقہ کار ہی موجود نہیں ہے۔

قائمہ کمیٹی نے ہسپتالوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تمام تفصیلات طلب کرلیں۔

کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ پی سی ایس آئی آرشوگر ملوں سے چینی میں کیمیکل استعمال کرنے کا فارمولا بھی طلب کرے۔

پی سی ایس آئی آر 100 شوگرملوں سے چینی کے نمونے لے کر جائزہ بھی لے۔

 کمیٹی اجلاس میں  فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید نظام نافذ کر رہے ہیں۔

وزارت نے قبضہ مافیا سے چالیس ملین ڈالر کی زمین خالی کرالی ہیں۔ کمیٹی نے وزارت کی زمین پر قبضے کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔