Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

چیئرمین نیب سے بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

شائع 23 اگست 2019 12:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

چیئرمین نیب سے بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ نیب چیئرمین نے انہیں ادارے کی جانب سے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے بزنس کمیونٹی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انھوں نے ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ مقدمات کو ایف بی آر کو واپس بھجوانے کا حکم دیا۔

 چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثٰت رکھتی ہے۔

نیب انسان دوست اور بزنس فرنڈلی ادارہ ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے بزنس کمیونٹی کو یقینی دہانی کروائی کہ نیب بزنس کمیونٹی سے متعلق سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے مقدمات نہیں شروع کریگا جبکہ نیب کا پہلے سے موجود مقدمات کو ایف بی آر کو واپس بھجوانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔