Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کی بے حد محبت سے تنگ بیوی نے طلاق مانگ لی

اپ ڈیٹ 23 اگست 2019 08:56am

 

بیوی

شوہر کی جانب سے کبھی بھی جھگڑا نہ کرنے اور انتہائی اطاعت والی زندگی گزارے جانے کی وجہ سے خاتون نے تنگ آکر ان سے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ کبھی بھی کسی طرح کی بھی سختی نہیں کی اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔

جبکہ دوسری جانب خاتون کے شوہر نے عدالت سے طلاق کی درخواست خارج کرنے کی گزارش کرتے ہوئے بتایا کہ " محض ایک سال میں ازدواجی زندگی کا جانچہ نہیں جا سکتا ہر کوئی اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے میری ہمیشہ ایک اچھا شوہر بننے کی بھر پور کوشش رہی ہے"

تاہم عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔