Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

حسن علی نے سامعہ کو بھی اپنے رنگ میں رنگ دیا

شائع 22 اگست 2019 07:05pm

hassan

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی اور بھارت سے تعلق رکھنے والی اُن کی اہلیہ سامعہ حسن علی ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

آج دونوں  نے انسٹاگرام اسٹوری پر تقریباً ایک جیسی تصاویر شیئر کرکے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی اور ان کی اہلیہ نے سفید ٹی شرٹ اور بلیک پینٹ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ دونوں کی شرٹس پر قومی ٹیم میں حسن علی کا آفیشل نمبر 32 درج ہے۔

سامعہ بھی حسن علی کے رنگ میں رنگ گئیں

سامعہ کی شرٹ پر 'حسنز کوئین' یعنی حسن کی ملکہ جبکہ حسن علی کی شرٹ پر 'سامعاز کنگ' یعنی سامعہ کا بادشاہ لکھا ہوا ہے۔

یہ تصاویر پہلے سامعہ کی جانب سے جبکہ بعد میں حسن علی کی جانب سے شیئر کی گئیں، حسن نے سامعہ کی تصاویر کو ری شیئر کرتے ہوئے ان پر دل کی شکل کے ایموجیز کا اضافہ کیا۔