عاطف اسلم نے 'جل' کیوں چھوڑا تھا؟
پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب شہرت رکھتے ہیں، بھارت میں بھی اُن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے اور وہاں ان کی گلوکاری کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
عاطف اسلم ابتدا میں مشہور بینڈ 'جل' کا حصہ ہوا کرتے تھے مگر جب انہوں نے اس بینڈ کو اچانک خیرباد کہا تھا تو سب حیران رہ گئے تھے، ان کے مداح اس بات کو جاننا چاہتے تھے کہ آخر ایسی کیا وجہ تھی جو انہوں نے 'جل' کو خیرباد کہا۔
کچھ عرصہ قبل انہوں نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بالآخر 'جل' کو چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھادیا۔
انہوں نے بتایا کہ علیحدگی اختیار کرنے کی کئی وجوہات بنیں، بینڈ کے معاملات میرا بھائی مینج کرتا تھا تو ایک دن گوہر ممتاز نے کہا کہ ہم لوگ اس طرح ساتھ کام نہیں کرسکتے جس پر میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ کا بھائی معاملات مینج کرتا ہے تو میرا بھائی بھی مینج کرے گا۔
عاطف اسلم نے مزید کیا کیا بتایا، ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Comments are closed on this story.