Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

پاکستان اور بھارت میں ہونے والا ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی

شائع 22 اگست 2019 04:52pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ ماہ اسلام آباد میں ہونے والا ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی کردیا۔

آئی ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد سیکیورٹی ماہرین کی بنیاد پر ڈیوس کپ کمیٹی نے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیوس کپ کمیٹی نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کیا جاتا ہے، نئی تاریخ کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔ اس دوران آئی ٹی ایف پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی۔