Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب: شہباز شریف کیلئے سوالنامہ تیار

شائع 22 اگست 2019 04:47pm

shahimagee

نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہ کل پیشی کے لئے سوال نامہ تیار کر لیا ہے۔ نیب نے شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کرپشن سیکنڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف  کے ایک تفصیلی سوال نامہ تیار کر لیا ہے۔  ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس میں سات سوالات اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے بھی مختلف سوالات تیار کئے گئے ہیں۔

 سولنامے کے مطابق محکمہ خزانہ اور قانون کی رائے کی نفی کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بنانے کی سمری کیوں منظور کی گئی۔؟

سالڈ ویسٹ منجمنٹ کا پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ فعال ہونے کے باوجود کمپنی بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔؟ کیا صفائی کمپنی بنانے سے قبل اس کے منافع اس کے استحکام اور اس کے کم خرچ ہونے کی تحقیق کرائی گئی تھی یا نہیں ۔؟  صفائی کمپنی کو بغیر کسی جامع منصوبے کے بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا فیصلہ کیوں دیا گیا۔؟

 دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بیرون ملک سے شہباز شریف  اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کے شواہد بھی ملے ہیں جن کے زرائع کے بارے میں شہباز شریف سے پوچھا جائے گا۔ زرائع کے مطابق شہباز شریف سے چوہدری شوگر ملز میں کی جانے والی سرمایہ کاری  اور شئیرز سے متعلق بھی سوالات کئے جائیں گے ۔