Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی: کانگو، جاں بحق افراد کی تعداد چودہ ہوگئی

شائع 22 اگست 2019 04:44pm

hospitalsimagee

کراچی میں کانگو سے ایک اورنوجوان جاں بحق ہوگیا، رواں سال کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

شہر قائد میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، کانگو سے متاثرہ 32 سالہ کفیل جو نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا انتقال کرگیا، رواں سال کانگو سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

کانگو سے مردوں کے ساتھ ساتھ خاتون بھی متاثر ہوئیں، 54 سالہ خاتون  ذوالحجہ شاہ عامر بھی نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں،رواں سال کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔