Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ میں خطاب کرینگے

شائع 22 اگست 2019 04:42pm

addresimage

وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اہم خطاب کریں گے ، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے علاوہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ نیویارک کا پروگرام تیار کرلیا گیا ہے،  وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے، وزیراعظم عمران خان 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی رات امریکہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکہ پہنچیں گے ، ‏وزیر اعظم عمران خان  خصوصی پرواز کی بجائے کمرشل پرواز پر سفر کریں گے، ‏وزیر اعظم  عمران خان کی مختلف سربراہان حکومت سے ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔

وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں  ہوں گی، ‏عمران خان سے امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، ‏وزیراعظم 27 ستمبر کی رات امریکہ سے واپس روانہ ہوں گے، زرائع کا کہنا ہے کہ ‏وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکہ پہنچیں گے۔