Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر پر شاہ محمود قریشی کے مختلف ممالک سے رابطے

شائع 22 اگست 2019 04:39pm

qureshiimagee

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،۔

وزیر خارجہ نے آئیوری کوسٹ کے ہم منصب سے بھی دوسری بار رابطہ کیا ہے اور ان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ  خیال کیا۔

 وزیر خارجہ نے اپنے سوئس اور آئوری کوسٹ کے ہم منصبوں کو بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے 5 اگست سے  مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آنے والی رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں،بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے صریحاً منافی ہیں۔

سویٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں، شاہ محمود قریشی نے آئیوری کوسٹ کے وزیرخارجہ سے کہا کہ سیکورٹی کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے ان کے ملک سے موثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیپالی وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاوالی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا خطے میں قیام امن کیلئے باہمی روابط جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔