Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری

شائع 22 اگست 2019 04:37pm

ecppimagee

حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کردی ، بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 حکومت نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کردی ، بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ خالد محمود صدیقی سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔ منیر احمد کاکڑ بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبر ہونگے۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔سات ماہ بعد دونوں ممبران کی تقرری کی گئی۔ 26 جنوری کو دونوں ممبران ریٹائرڈ ہوئے تھے۔آئین کے مطابق 45 روز کے اندر ممبران کی تقرری ضروری ہے۔ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اس معاملے پر ہیش رفت نہ ہوسکی۔ اس سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔