Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پی آئی اے حج آپریشن، پندرہ ہزار عازمین وطن واپس

شائع 22 اگست 2019 04:15pm

piaimagee

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور آج تک 50پروازوں کے ذریعے15ہزار حجاج کرام کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ہے۔پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے لئے حج پروازیں چلارہی ہے۔

سیالکوٹ کے لئے پہلی بعد ازحج پرواز PK746 بدھ کو رات گئے307 حجاج کرام کو لے کر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر محمد عارف اور سٹیشن مینیجر طارق گلزار نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ پی آئی اے کا بعد ازحج آپریشن 14 ستمبرکو اختتام پذیر ہو گا