Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ٹی ٹوینٹی سیریز: سری لنکا کیخلاف کیویز کی قیادت ساؤتھی کے سپرد

شائع 22 اگست 2019 04:14pm
کین ولیمسن کی جگہ ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے کین ولیمسن کی جگہ ٹم ساؤتھی ٹیم کی قیادت کریں گے

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا، قیادت کین ولیمسن کی بجائے ٹم ساؤتھی کریں گے۔

کیوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ گیون لارسن کے مطابق کین ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

اعلان کردہ 14 رکنی ٹیم میں کپتان ساؤتھی کے علاوہ ٹوڈ آسٹل، ٹام بروس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگیوسن، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلائن، ڈیرل مچل، کولن منرو، سیٹھ رینس، مچل سینٹنر، ٹم سائیفرٹ، اِش سوڈھی اور تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر شامل ہیں۔

کیوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور اب ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کیلئے بہترین ٹیم تیار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز یکم سے 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔