Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن انیلا خواجہ انٹرنیشنل میڈیا ونگ سے فارغ

اپ ڈیٹ 22 اگست 2019 04:08pm

anilaimagee

 

پاکستان تحریک انصاف میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے انٹرنینشل میڈیا ونگ کو تحلیل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن انیلا خواجہ کو محض ایک روز بعد ہی فارغ کردیا گیا ہے۔

اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اس حوالے سے انہوں نے تصدیق کی ہے ۔

اب عالمی میڈیا سے ڈیلنگ کی ذمے داری پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اطلاعات سرانجام دے گی۔

پہلے انیلا خواجہ کو پاکستان تحریک انصاف کی انٹرنینشل میڈیا کے شعبے کا سرابرہ مقرر کردیا گیا تھا، انیلا خواجہ طویل عرصے سے پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں ، پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انیلا خواجہ کو فوری طور پر پارٹی کی انٹرنیشنل میڈیا کی سربراہ مقرر کردیا گیا تھا ۔ اور ان کی تقرری  پارٹی کی جانب سے میڈیا ٹیم میں توسیع کے فیصلہ کا حصہ تھا۔

Gosh... how embarrassing...but no longer the case ...@PTIofficial International media wing has been dissolved ...and will now operate under the #MoI.