Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

قندیل بلوچ قتل کیس: بیٹوں کو معافی کی درخواست مسترد

شائع 22 اگست 2019 02:47pm

qandeel

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی جانب سے بیٹوں کو معافی کی درخواست مسترد ہوگئی، کیس کی مزید سماعت 24 اگست رک ملتوی کر دی گئی۔

معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی جانب سے ملزمان بیٹوں کے معافی نامے پر پر سماعت ماڈل کورٹ میں ہوئی۔ جس میں والدین کی جانب سے ملزمان بیٹوں وسیم اور اسلم شاہین کو اللہ کے واسطے معاف کرنے کی درخواست کی گئی۔

جس پر ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے ملزمان بیٹوں کو معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی ہے، جس میں مزید گواہان کی شہادتوں پر سماعت کی جائیگی۔

واضح رہے کے ماڈل قندیل بلوچ کو اسکے بھائی وسیم نے 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں قتل کر دیا تھا اور والد محمد عظیم کی مدعیت میں بیٹے وسیم اور اسکے ساتھیوں حق نواز، ظفر اور ڈرائیور باسط کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے اس کیس میں قندیل بلوچ کے دیگر بھائیوں عارف، اسلم شاہین سمیت مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا تھا۔