Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

حسن علی نے شاداب خان سے بھی شادی کا مطالبہ کردیا

شائع 22 اگست 2019 01:36pm

hasanshadab

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر حسن علی نے شادی کرتے ہی اپنے سب سے اچھے دوست اور ساتھی کرکٹر شاداب خان سے بھی شادی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے ٹویٹکرتے ہوئے شاداب خان کو مینشن کیا اور لکھا کہ 'تم نے کہا تھا کہ میرے بعد تم بھی شادی کرلو گے، اب تمہاری باری ہے'۔

 

حسن علی نے اپنی ٹویٹ میں 'ویٹنگ فار شادابس ویڈنگ' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس پر شاداب خان بھی ٹویٹ کا جواب دیئے بنا نہ رہ سکے۔

شاداب خان نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'واہ یار حسن بڑا ہیش ٹیگ نکالا ہے'۔

حسن علی کی ٹویٹ پر ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا کہ 'بھائیوں شادیوں سے فرصت مل جائے تو پرفارمنس پر بھی تھوڑا دھیان دے دیئے گا'۔

جبکہ شاداب خان کی ٹویٹ پر کمنٹ پرتے ہوئے ایک خاتون صارف نے لکھا تھا کہ کوئی ضرورت نہیں ہے، میں ابھی پڑھ رہی ہوں یعنی انہوں نے شاداب خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے دونوں کرکٹرز ان دنوں حسن کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔ حسن علی 20 اگست کو بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو سے شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔