Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، گواہان 12 ستمبر کو طلب

شائع 22 اگست 2019 12:38pm

alimeesha

لاہور: سیشن کورٹ نے گلوکار علی ظفر کے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت دعویٰ کے گواہان کو بارہ ستمبر کو طلب کرلیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور امجد علی شاہ نے علی ظفر کے میشاء شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت کی۔

علی ظفر کی جانب سے دو گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروائے، عدالت نے دیگر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے جبکہ دونوں گواہان کو جرح کیلئے بارہ ستمبر کو طلب کرلیا۔

ہتک عزت دعویٰ کیس میں علی ظفر کی جانب سے اب تک تیرہ گواہان اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔

علی ظفر نے میشاء شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میشاء شفیع نے ہراسگی کا الزام لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔