Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

مصباح اور یونس کا خلاء ابھی تک پُر نہیں کرسکے، اسد شفیق

شائع 22 اگست 2019 12:24pm
قومی ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق/ فائل فوٹو قومی ٹیسٹ بلے باز اسد شفیق/ فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز اسد شفیق کہتے ہیں کہ مصباح الحق اور یونس خان کا خلاء ابھی تک پُر نہیں کرسکے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتانی کیلئے ہر کھلاڑی تیار ہوتا ہے لیکن کپتان بنانا بورڈ کا کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے، منتخب کرنا نہ کرنا سلیکٹرز پر ہے۔

ان کا مزید کیا کہنا تھا ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔