Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاکستان "5جی" ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا ساﺅتھ ایسٹ ایشیا کا پہلا ملک بن گیا

اپ ڈیٹ 22 اگست 2019 10:33am
سائنس

Untitled-1-Recovered

اسلام آباد: پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرنے والا ساﺅتھ ایسٹ ایشیا کا پہلا ملک بن گیا۔

چینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ جس میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

چینی کمپنی کی جانب سے فی الحال فائیو جی کا صرف تجربہ کیا گیا ہے، یہ ٹیکنالوجی کمرشل استعمال کیلئے دستیاب نہیں ہوگی۔

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کمرشل استعمال کیلئے اس وقت میسر آئے گی جب حکومتی سطح پر اسے باضابطہ طور پر لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

کمپنی آج (جمعرات کو) فائیو جی ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں چیئرمین پی ٹی اے اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی شرکت کریں گے۔

اسی تقریب میں میڈیا کو فائیو جی کے تجربے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔