Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ایران اپنا فضائی دفاعی نظام "باور 373" بنانے میں کامیاب

اپ ڈیٹ 22 اگست 2019 09:00am

Untitled-1

تہران: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی موجودگی میں ملکی وسائل سے مقامی طور پر تیار کئے جانے فضائی دفاعی نظام "باور 373" کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی دفاعی صنعت کی سالگرہ کی مناسبت سے ملکی وسائل سے تیار طویل فاصلے تک مارگرانے کی صلاحیت رکھنے والے دفاعی نظام "باور 373" کی تقریب رونمائی ہوئی۔

تقریب میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت دفاعی شعبے کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر نائب ایرانی وزیر دفاع قاسم تقی زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نظام جدید ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے لیس ہونے کے ساتھ طاقت کا مظہر ہے، جس سے ملکی دفاع اور بھی مضبوط ہوگا۔

واضح رہے ایرانی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اس پہلے کہا تھا کہ میزائل نظام باور 373 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور 22 اگست کو اس کی رونمائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

میزائل نظام باور 3جدید ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کی رینج 300 کیلو میٹر ہے۔