Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پاکستانی نوجوان نے بٹ کوائن کے خالق ہونے کا دعویٰ کر دیا

شائع 22 اگست 2019 05:42am

Bitcoin

برطانیہ میں مقیم بلال خالد نامی پاکستانی نژاد شخص نے بٹ کوائن کا خالق ہونے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

بٹ کوائن کے سامنے آنے سے لے کر آج تک کوئی  نہیں جانتا کہ ستوشی ناکاموتو کی شناخت کے پیچھے کون ہے۔

ستوشی ناکاموتو وہ شخصیت ہیں، جن کے پاس اس وقت 10 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائنز کا ذخیرہ ہے۔

بلال نے حال ہی میں ایک بلاگ پر کئی پوسٹوں میں اپنے بٹ کوائن کے خالق ہونے اور اپنی شناخت کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ راولپنڈی میں رہتے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی الخیر یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے ییل، ڈیوک اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین سے کئی کورسز کئے۔

بلال کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس 980,000 بٹ کوائن تھے۔ جس کی مالیت اس وقت 10,037,062,000 امریکی ڈالر اور 17 دسمبر 2017 کو، جب بٹ کوائن کی مالیت سب سے زیادہ یعنی 19,783.06 تھی۔

اُن کے بٹ کوائن کی مجموعی مالیت 19 ارب ڈالر سے زیادہ یعنی 19,387,398,800 ڈالر تھی۔

بلال خالد کے دعوے کے مطابق ہارڈ ڈرائیو کی خرابی کے باعث اُن کے 9 لاکھ 80 ہزار بٹ کوائنز ضائع ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ٹی کے ماہرین نے بلال خالد کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے اسے کسی نئی اور فراڈ کرپٹوکرنسی کی لانچنگ کی منصوبہ بندی قرار دیا ہے۔