Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شائقین تیاری پکڑیں، اگلے ماہ پاک بھارت کرکٹ میچ کا اعلان

اپ ڈیٹ 22 اگست 2019 06:10am

Untitled-1

ایشیائی کرکٹ کونسل نے اگلے ماہ ستمبر میں انڈر 19 ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل کئے گئے ہیں۔

ٹورنامنٹ 5 ستمبر سے 14 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان، بھارت، افغانستان اور کویت کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای اور نیپال کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ پانچ ستمبر کو افغانستان کے ساتھ کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سات ستمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان اپنا آخری میچ نو ستمبر کو کویت کیخلاف کھیلے گا۔