Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

باکسر عامر خان کو فین کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی

اپ ڈیٹ 22 اگست 2019 04:56am

Untitled-1

لندن: دنیا بھر میں فلم سٹارز اور کھلاڑیوں کے پرستار اپنے ہیروز کے ساتھ سیلفیاں اور آٹو گراف لیتے ہیں لیکن کبھی کسی نے اپنے ہیرو کا موبائل فون نہیں چرایا ہوگا۔

 پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو مداح کے ساتھ سیلفی مہنگی پڑ گئی، سیلفی کے بعد مداح عامر خان کا موبائل فون لے کر رفو چکر ہو گیا۔

باکسر عامر خان کیساتھ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ اس وقت پیش جب پرستاروں ان کے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔

عامر خان کے فین نے سیلفی لینے کے دوران ان کا فون چُرا لیا جس کا شکوہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیا۔

PHOTO: INSTAGRAM/AMIR KHAN

باکسر نے انسٹاگرام پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مداح میرے ساتھ سیلفی لینے آیا اور سیلفی لیتے وقت میز پر رکھا میرا فون چوری کر لیا۔

انہوں نےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دنیا میں اب بھی ایسے لوگ ہیں۔