Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

میٹرکس 4 کے ساتھ کینو ریویز کی بھی واپسی

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 07:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہالی وڈ کی مشہور زمانہ مووی 'دی میٹرکس' ایک مرتبہ پھر میگا اسکرینز پر واپسی کیلئے تیار ہے جس کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک معروف فلم ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے بعد اس فلم کے نئے حصے پر ٹیم کام کررہی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار کینو ریویز ہی نبھائیں گے، انہوں نے میٹرکس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ میٹرکس 20 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جبکہ سنہ 2003 میں اس کے 2 سیکوئلز سامنے آئے تھے۔