Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

اسلام آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی

شائع 21 اگست 2019 04:58pm

ambimage

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے اسلام آباد کے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید  جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر کی گئی۔