Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

سال 2019 میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے 10 اداکار

شائع 21 اگست 2019 04:51pm

actors

فلم انڈسٹری کسی بھی صورت ایک عام شعبہ نہیں ہے، یہ نہ صرف لوگوں کی تفریح کا ایک ذریعہ ہیں بلکہ اس کی مدد سے لوگوں میں شعور بیدار کرکے ان کی ذہن سازی بھی کی جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان ہی فلم انڈسٹریز سے وابستہ ان شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے رواں برس سب سے زیادہ معاوضے وصول کئے۔

اب تک 2019 میں کس سلیبرٹی نے کتنی کمائی کی اور کون ٹاپ پر براجمان ہے؟ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

وِل اسمتھ

Image result for will smith

وِل اسمتھ رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 10 پر ہیں، وہ اب تک 35 ملین ڈالرز یعنی 5 ارب 60 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

پال رُڈ

Image result for paul rudd

پال رُڈ رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 9 پر ہیں، وہ اب تک 41 ملین ڈالرز یعنی 6 ارب 56 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

کرس ایونز

Image result for chris evans

کرس ایونز رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 8 پر ہیں، وہ اب تک 43 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز یعنی 6 ارب 96 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

ایڈم سینڈلر

Image result for adam sandler

ایڈم سینڈلر رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 7 پر ہیں، وہ اب تک 57 ملین ڈالرز یعنی 9 ارب 12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

بریڈلی کوپر

Image result for bradley cooper

بریڈلی کوپر رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 6 پر ہیں، وہ بھی اب تک 57 ملین ڈالرز یعنی 9 ارب 12 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

جیکی چین

Image result for jackie chan

جیکی چین رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 5 پر ہیں، وہ اب تک 58 ملین ڈالرز یعنی 9 ارب 28 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

اکشے کمار

Image result for akshay kumar

بھارتی اداکار اکشے کمار رواں برس حیران کن طور پر سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 4 پر ہیں، وہ اب تک 65 ملین ڈالرز یعنی 10 ارب 40 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر

Image result for robert downey jr

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 3 پر ہیں، وہ اب تک 66 ملین ڈالرز یعنی 10 ارب 56 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

کرس ہیمسورتھ

Image result for chris hemsworth

کرس ہیمسورتھ رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 2 پر ہیں، وہ اب تک 76 اعشاریہ 4 ملین ڈالرز یعنی 12 ارب 23 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔

ڈوین جانسن

Image result for dwayne johnson

ڈوین جانسن رواں برس سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں نمبر 1 پر ہیں، وہ اب تک 89 اعشایہ 4 ملین ڈالرز یعنی 14 ارب 31 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے وصول کرچکے ہیں۔