Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

اداکار شان نے سیکرڈ گیمز کے حالیہ سیزن پر سوال اٹھادیا

شائع 21 اگست 2019 03:40pm

shaan

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار شان شاہد نے سیکرڈ گیم کے حالیہ سیزن پر سوالات اٹھادیئے۔

انہوں نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کسی بھی پلیٹ فارم پر بھارتی مواد کو نہ دیکھ رہا ہوں اور نہ ہی سپورٹ کررہا ہوں مگر ایسا سننے میں آیا ہے کہ یہ سیریز مکمل طور پر پاکستان مخالف ہے'۔

انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا اس سیزن کو بھارتی وزیراعظم مودی جی نے لکھا ہے؟ شان کی اس ٹویٹ پر متعدد صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ اس صارف نے لکھا کہ 'پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑا جہاد یہی ہے کہ وہ بھارتی مواد دیکھنا بند کردیں'۔  

ایک اور صارف نے شان کی اس ٹویٹ پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'برائے مہربانی آپ اس پروپیگنڈے کے خلاف آواز اٹھائیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، شکریہ'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'ہمیں بھارتی مواد میں پاکستان کو مکمل طور پر بین کردینا چاہیئے، کیبل آپریٹرز کو بھارتی چینلز کا بلیک آؤٹ کرنا چاہیئے'۔