ڈیلی ویجز اساتذہ کو جلد مستقل کرنیکا اعلان
وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق نظام تعلیم سے نا انصافی کے خاتمے اور یکساں نظام تعلیم کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں، ڈیلی ویجز اساتذہ کو جلد مستقل کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے وزارتِ تعلیم کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق نظام تعلیم سے نا انصافی کے خاتمے اور یکساں نظام تعلیم کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں، اسلام آباد میں 11ہزار بچے سکول نہیں جا رہے تھے، ان میں سے سات ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرا دیا گیا ہے، بی اے کی ڈگری سولہ سال تعلیم کے بعد فراہم کی جائے گی۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ کچھ ڈیلی ویجز اساتذہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل ہوں گے، کابینہ کو بھی سمری بھیجوا دی گئی ہے،
وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کیلئے ملک بھر میں 12 دفاتر کھولے جارہے ہیں۔
Comments are closed on this story.