جنرل باجوہ کی مدت میں توسیع خوش آئند ہے، چین
چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو خوش آئند قرار دیا ہے، جنرل باجوہ پاک فوج کے غیر معمولی لیڈر ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستان کی سالمیت بہتر ہوگی، یقین ہے پاکستانی آرمی چیف علاقائی امن اور سیکورٹی مفادات کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
جنرل قمر باجوہ چینی حکومت اور فوج کے درینہ دوست ہیں، پاکستانی آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خوش آئند ہے۔
مقبول ترین
تازہ ترین
Comments are closed on this story.