Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

نیب :بھارتی شہری کی زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرنیکا انکشاف

شائع 21 اگست 2019 02:44pm

zardariimageee

میگا منی لانڈرنگ کیس میں بڑا انکشاف سامنے آگیا ، وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کے مطابق ایک بھارتی شہری سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔

 جعلی بینک اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں نیب کو دیئے گئے بیان میں ناصر لوتھا نے کہا کہ آصف زرداری سے صدر ہاوس میں ملا، جہاں ان کے ساتھ عبدالغنی مجید بیٹھا تھا۔آصف زرداری نے کہا اس کا خاص خیال رکھیں یہ میرا خاص بندہ ہے،

ناصر لوتھا نے نیب کو بتایا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں میرے پیلس میں آئے اور مجھے کہا کہ پیسے ہم آپ کو دیں گے جو دبئی سے اس بینک میں انویسٹ کریں۔

ایک بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے پیسے مجھے پہنچاتا رہا۔ناصر عبداللہ لوتھا جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا تھا اور سمٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا چیرمین تھا ۔