Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف اے ٹی ایف: منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی روک تھام کی پاکستانی رپورٹ منظور

شائع 21 اگست 2019 02:41pm

FATFIMAGEE

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفک گروپ نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل میچول ایویلویشن رپورٹ منظور کر لی۔

 ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کا چھ روزہ اجلاس آسٹریلیا میں جاری ہے جو تئیس اگست تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت گورنرسٹیٹ بنک رضا باقر کر رہے ہیں جبکہ وفد میں وزارت خزانہ، ایف بی آر ایف ایم یو، ایس ای سی پی کے افسران شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے تیسری میچول ایویلیویشن رپورٹ پیش کی، جسے اے پی جی نے منظور کرلیا گیا۔ رپورٹ میں گزشتہ سال فروری تا اکتوبر تک منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی توک تھام کے اقدامات شامل ہیں تاہم مذکورہ رپورٹ میں اکتوبر دوہزار اٹھارہ کے بعد منی لانڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات شامل نہیں ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کومالی معاونت کی روک تھام کیلیےتعاون پر عالمی برادری کا خیر مقدم کیا۔

وفد نے پاکستانی وفد نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردروں کی مالی معاونت کی روک تھام کے قوانین کو بہتر بنانے کیلیے اقدامات سے اگاہ کیا۔

ایشیا پیسفک گروپ کے  مندوبین کو الگ ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ رواں سال اکتوبر تک پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات اٹھانے کیلیے اکتوبر تک ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔