Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کیبل آپریٹرز کا بھارتی چینلز کی بندش کا اعلان

شائع 21 اگست 2019 01:57pm

chimagee

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن  کے عہدیداروں نے کشمیر کی آزادی تک بھارتی چینلز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز آف پاکستان کے نمائندوں نے بھارتی چینل اور فلم کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ عہدیداروں  کا کہنا تھا کہ کشمیر کی جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 کیبل آپریٹرز کا کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان , ہم سب پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور  کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گئی جیسے سلوگن تمام چینلز پر چلائیں گے۔ کیبل آپریٹر نے غیر قانونی طریقے سے نشر ہونے والی  نشریات کو روکنے کے لیے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔