Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

نیب قوانین میں ترامیم شروع

شائع 21 اگست 2019 01:46pm

nabimagee

نیب کی من مانیاں اب مزید نہیں چلیں گئیں۔ حکومت نے پلی بارگین۔ ضمانت اور غیر حکومتی  سرکاری افراد کے خلاف کیسز سے متعلق نیب قانون میں ترامیم شروع کردیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پارلیمنٹ میں قانون سازی نہ ہونے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے دیا۔

 فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے اپنی وزارت کی کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا سرکاری افراد کے خلاف کیسز سے متعلق نیب قانون میں ترامیم شروع کردیں۔ بہت سے قوانین کے مسودے تیار کئے اب نیب قانون میں ترمیم سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت بھی آگئی ہے۔

 وزیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت قانون سازی کو سنجیدہ لے رہی ہے مگر سینٹ میں اپوزیشن کا کردار حوصلہ افزا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا جا رہا یے۔ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق عدالت عظمی کا فیصلہ آچکا ہے۔