Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیو کیسز پر تشویش،بل گیٹس کا وزیرعظم عمران خان کو خط

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 02:24pm

bilgatesimagee

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کوخط ارسال کیا ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسزپراجلاس طلب کرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے میں کی جانے والی کوششوں پرحکومت پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

بل گیٹس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پولیو کو ختم کرنے کے لیے والدین کے ذہنوں سے شکوک و شبہات نکالنا انتہائی ضروری ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام پرحکومت کی خصوصی توجہ درکار ہے –

بل گیٹس نے پولیو کے علاوہ ڈاکٹرثانیہ نشتراوراحساس پروگرام کی بھی تعریف کرتے ہوئے ستمبرمیں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عمران خان سے ملاقات میں بات کی خواہش کا بھی اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کوبل گیٹس نے خط لکھا ہے ،جس میں کہا ہے کہ  خطرناک پولیووائرس پاکستان بھرمیں پھیل رہاہے ۔ خیبرپختونخوامیں پولیو وائرس پھیلنےکاثبوت ہے۔ پاکستان میں تخفیف غربت سےمتعلق طویل المدتی کام کرناچاہتےہیں۔ احساس پروگرام کیلئےڈیلیوری یونٹ قائم کرناچاہتےہیں ۔ انسدادپولیو کیلئے پاکستان سےتعاون جاری رہےگا ۔ بل گیٹس کاپاکستان میں پولیوکیسزبڑھنے پراظہارتشویش کیا ہے ۔

بل اینڈملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کےپاکستان سےاشتراک کافروغ دیکھ رہاہوں ۔ ثانیہ نشترکیساتھ تخفیف غربت سےمتعلق جون میں ملاقات ہوئی ۔