Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

حسن علی کی اہلیہ اور اہلخانہ کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 06:45pm

dddd

قومی کرکٹرحسن علی نے اپنی اہلیہ سامعہ آرزو، اہلخانہ اور عزیزو اقارب کے ساتھ دبئی کے ہوٹل میں ظہرانے میں شرکت کی۔

اس موقع پر قومی کرکٹر کی نئی نویلی دلہنیا سامعہ آرزو کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں صرف حسن علی کا پتا ہے، دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے شادی پر محبتیں نچھاور کرنے پر ان کی شکرگزار ہوں۔

حسن علی دلہنیا بیاہ لائے، دبئی میں منہ دکھائی بھی کرادی۔

نئے نویلے جوڑے نے ظہرانے میں شرکت کی جہاں دونوں کے اہلخانہ، عزیز و اقارب اور شاداب خان بھی موجود تھے۔

بھابھی سامعہ نے دونوں ممالک کے عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

حسن علی اور سامعہ آرزو کا ولیمہ دو تین ماہ بعد پاکستان میں ہوگا۔

IMG-20190821-WA0015 IMG-20190821-WA0016 IMG-20190821-WA0017 IMG-20190821-WA0018