Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاک فوج نے بھارت کی ایک اور شیطانی چال ناکام بنا دی

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 06:22am

asifghafoorimage

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے بتایا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاک فوج کے اعلیٰ افسر کا بنایا گیا جعلی اکاؤنٹ پاک فوج نے بند کروا دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس بھی شئیر کئے ہیں جن کے مطابق اکاؤنٹ پاکستان کے فوجی افسر لیفٹینٹ کرنل عدنان گل مرزا کے نام پر بنایا گیا تھا لیکن اسے نئی دہلی سے چلایا جارہا تھا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بھارت کی جانب سے پاک فوج کے آفیسر کے نام کا جعلی اکاؤنٹ بنایا گیا۔ ہم نے ثبوت کے ساتھ اطلاع دی، اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے حق میں آواز اٹھانے والے اکاؤنٹس بند کرنے کو آزادی اظہارِ رائے کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹویٹر کا اقدام آزادی اظہارِ رائے دبانے کی کوشش ہے، یہ اقدام ٹویٹرکی پالیسی کے بھی خلاف ہے، ٹویٹر نے پاکستانیوں کے 200 سے زائد اکاؤنٹس معطل کر دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اکاؤنٹس بند کئے جانے کے حوالے سے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ دُنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کشمیر میں ہونے والی ظلم و زیادتی کو دبانے کیلئے آوازیں اُٹھا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے پر ٹویٹر اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد کئی ٹویٹر اکاؤنٹس بند بھی کر دئے گئے ہیں۔