Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

متھیرا کی صرف ایک تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا

شائع 21 اگست 2019 05:26am

mathira

متھیرا اپنے بولڈ انداز اور تصاویر کے باعث ہمیشہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں، وہ اکثر ایسی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن اب انہوں نے بکنی میں اپنی تصویر شیئر کی تو پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

متھیرا نے انسٹاگرام پر اپنی بیرون ملک کی چھٹیوں کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ایک بوٹ پر بکنی پہن کر بیٹھی ہوئی ہیں۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی پاکستانیوں نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

متھیرا کی تصویر دیکھ کر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا 'اب یہ دیکھنا باقی تھا۔'

ایک اور شخص نے کہا کہ لو جی۔۔۔ اسی کی کثر باقی رہ گئی تھی۔

ایک صارف نے تو اداکارہ کو 'برازیلین ہیجڑا' اور 'زہریلی' قرار دے دیا۔

فرمان خان نے متھیرا کی تصویر کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دیکھا اور کہا 'اس ٹینشن کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا۔'

ایک سوشل میڈیا صارف نے متھیرا کا امریکن ٹیلی ویژن سلیبریٹی کم کارڈاشیئن سے موازنہ کیا اور انہیں پاکستان کی کم کارڈاشیئن کہا۔