Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

حمزہ علی عباسی اور نمل خاور شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

شائع 21 اگست 2019 04:37am

Untitled-1

کراچی: کرکٹر ھسن علی کے بعد اب معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نمل خاور بھی رشتہ ازدواج کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  حمزہ علی عباسی ممکنہ طور پر 25 اگست کو اپنی دلہنیا گھر لائیں گے، جبکہ ان کا ولیمہ 26 اگست ہوگا۔

حمزہ کی ہونے والی اہلیہ نمل خاور شوبز سے وابستہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی کی ولیمے کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ وفاقی وزراء اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

واضح رہے  حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی میں اہم عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

حمزہ کی اہلیہ نمل خاور ان دنوں معروف ڈرامہ سیریل "انا" میں اداکاری کے جوہر دیکھا رہی ہیں۔