Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی ایئر چیف پھٹ پڑے، اپنی فضائیہ کی پول کھول دی

اپ ڈیٹ 21 اگست 2019 04:47am

Untitled-1

نئی دہلی: بھارتی ایئرچیف مارشل بی ایس دھنوا نے اپنی ہی فضائیہ کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ ہم 44 سال پرانے جنگی طیارے اُڑا رہے ہیں، حالانکہ اتنی پرانی تو کوئی کار بھی چلانے کی ہمت نہ کرے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے 1973 کے مگ طیاروں کے بھارتی فضائیہ کے بیڑے کا حصہ ہونے پر پھٹ پڑے۔

ایئر چیف اپنی ہی حکومتوں کی نااہلی اور لاپرواہی کا پردہ چاک کرتے ہوئے بولے کہ کوئی بھی ذی شعور شخص 44 سال پرانی کار بھی چلانا نہیں چاہے گا کیوں کہ اس میں خطرہ ہے، لیکن ہمیں اتنے ہی پرانے طیارے فضا میں اُڑانے ہوتے ہیں اور ایف-16 سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی رواں برس روس کے جنگی جیٹ طیارے مل جائیں گے، فی الحال مگ طیاروں کی بھارت میں تیار کئے گئے پرزوں سے مرمت کرکے کام چلایا جا رہا ہے۔ 110 مگ-21 طیاروں کو 2006 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے اعداد وشمار میں بتایا گیا تھا کہ 40 برسوں کے درمیان بھارتی فضائیہ کے 872 مگ-21 طیاروں میں سے نصف طیارے کسی نہ کسی واقعے میں تباہ ہوچکے ہیں، جن میں سے 3 طیارے رواں برس تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوئے۔