Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

مودی کو اعزاز کا فیصلہ، اماراتی حکومت کو برطانوی رکن پارلیمنٹ کا احتجاجی خط

شائع 20 اگست 2019 06:58pm

mmmimage

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نےمودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزاز سے نوازنے کے فیصلے پر متحدہ عرب امارات کے کو احتجاجاً خط لکھ دیا۔

غیر ملکی  ذرائع و ابلاغ کے مطابق  خط میں  انہوں نے امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان  سے اپیل کی کہ متحدہ عرب امارات حکومت  مودی کو سول اعزاز دینے  فیصلے پر نظر ثانی  کرے۔

خط میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کرنے کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مودی سرکار نے پندرہ دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے۔

 خط میں انہوں نے  مقبوضہ کشمیر میں  سب سے زیادہ  بھارتی فوج کی تعیناتی کا تذکرہ کیا۔