Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

آو بچو پرائمری تک اسکول آجاو اور مرجاو

شائع 20 اگست 2019 06:13pm

childimagee

نہ گاڑیوں کا بندوبست ہے نا کچھ ،آو بچو پرائمری تک اسکول آجاو، مرجاو، یہ جواب ہے ایک ایسا شخص کا جو کہ اسکول کے باہر نظر آرہا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن بعض اسکول کھلولنے کے باوجود طلباءبالکل حاضر نہ ہوئے بلکہ والدین میں بھی بچوں کو اسکول بھیجنے کے حوالے سے خوف و ہراس پایا گیا۔

حسن نامی شخص کا کہنا  ہے کہ ان کے بچے گھروں میں سہم کر رہ گئے ہیں ۔ اور کہیں ایسا نہ ہوجائے کہ وہ پالیٹ یا کسی اور سے زخمی ہوجائیں ۔

حسن نے سوال بھی اٹھایا کہ کونسی اسکول بس آئی ہے اوراس نے بچوں کو لیا ہے۔

اسہی طرح پاکیزہ حسن نامی طالبہ نے کہا کہ ہر بچہ چاہتا ہے کہ وہ کچھ بنے لیکن ان حالات کی وجہ سے کوئی بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کرپارہا۔

پاکیزہ نے مزید تشویش کا اظہار کیا کہ اگر وہ اسکول گئیں اور حالات خراب ہوگئے تو والدین کو انفارمیشن کہاں سے ملے گی۔ یا اگر وہ اسکول گئیں اور حالات خراب ہوگئے اور ان کی لائف کے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اسکا ذمے دار کون ہوگا۔

Source: BBC Urdu

ذیل میں ویڈیو دیکھیئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=Xo6J7mEn594