Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ،بچے کی شہادت ،بھارت سے احتجاج

شائع 20 اگست 2019 05:13pm

foimageee

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 7 سالہ بچے کی شہادت، فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے تتہ پانی سیکٹر میں 7 سالہ صدام شہید ہو گیا، بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج سول آبادیوں کو توپ خانے، مارٹر گولوں اور خود کار اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سول آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی اقدار کے منافی ہے، بھارتی فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔