Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کیلئے پینل تشکیل

شائع 20 اگست 2019 03:55pm

panel

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے مصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان پر مشتمل پینل تشکیل دے دیا۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق تین رکنی پینل بائیس اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں مشاورت کے بعد ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کو حتمی شکل دیں گے۔

آزادانہ پینل تمام ایسوسی ایشنز کے لیے 32 کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے لیے کپتانوں کے نام بھی تجویز کرے گی۔

چھ ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جونیئر سلیکشن کمیٹی اور کوچز سمیت قومی کرکٹ ٹیم کی گذشتہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ترتیب دی۔